میانوالی میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے اور جرمانے
میانوالی (نامہ نگار )صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاںڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 36760لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مجموعی طور پر243000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔