3جواری گرفتار، وٹک رقم 22440 روپے اور 2موٹر سائیکل برآمد
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ چھدرو پولیس کی کاروائی، 3 جواری گرفتار، وٹک رقم 22440 روپے اور 4 موبائل فون، 2 موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر طارق خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تاش پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 03 جواری عزیز اللہ، رفیع اللہ، انعام اللہ کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 22440 روپے نقد، 04 موبائل فون، 02 موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیے ۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ چھدرو میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔