مارکیٹ میں انڈا 240 سے 260 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت

مارکیٹ میں انڈا 240 سے 260  روپے فی درجن کے حساب سے فروخت

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں، چشمہ، پپلاں اور مضافات میں انڈوں کی اونچی اُڑان، شہری پریشان ہیں انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔۔

 شہری ناشتہ انڈوں کے بغیر ادھورا سمجھتے ہیں تاہم انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے مارکیٹ میں انڈا 240 سے 260 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایک انڈے کا وزن اوسطاً 40 سے 50 گرام تک ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انڈے خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء خصوصاً انڈوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی بھی پروٹین سستا ترین ذرائع سے حاصل کرسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں