گھر میں چھپایا ہوا پستول 30 بور برآمد

گھر میں چھپایا ہوا پستول  30 بور برآمد

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) پولیس تھانہ شاہ پور نے سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم محمد رمضان قوم ہرگن کی نشاندہی پر اس کے گھر میں چھپایا ہوا پستول تیس بور برآمد کر لیا ملزم نے بتایا کہ ۔۔۔

اس نے اس پستول سے اپنی سگی بہن زینب کو قتل کیا تھا اور پستول گھر کے باورچی خانے میں لکڑیوں کے نیچے چھپا کر رکھ دیا تھا پولیس نے محمد رمضان کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں