نعیم حیدر پنجوتھاایڈووکیٹ کے خلاف درج جھوٹے مقدمہ کی مذمت

نعیم حیدر پنجوتھاایڈووکیٹ کے خلاف  درج جھوٹے مقدمہ کی مذمت

بھیرہ(نامہ نگار )بار ایسوسی ایشن بھیرہ نے سابق وزیر اعظم کے اٹارنی چوہدری نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے خلاف درج کیے گئے

 جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ اور تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری عارف تتلا ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے بار کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ایسے اقدامات ناقابل برداشت ہیں اور ہر سطح پر ان کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی بار ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے ساتھ کھڑی ہے اور قانون کی بالادستی اور وکلاء برادری کے وقار کے تحفظ کے لیے متحد ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کے خلاف اس قسم کے اقدامات نہ صرف افسوسناک ہیں بلکہ انصاف کے نظام پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں