بزمِ حسان بھیرہ کے زیرِ انتظام 10 ویں سالانہ محفلِ حمد و نعت آج ہو گی

بزمِ حسان بھیرہ کے زیرِ انتظام 10  ویں سالانہ محفلِ حمد و نعت آج ہو گی

بھیرہ(نامہ نگار )بزمِ حسان بھیرہ کے زیرِ انتظام 10 ویں سالانہ عظیم الشان محفلِ حمد و نعت آج 11 اپریل بعد نمازِ عشاء گنج منڈی بھیرہ کے وسیع و عریض پنڈال میں منعقد ہو رہی ہے ۔

بزمِ حسان کے صدر چوہدری اکرام اللہ سلیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفلِ حمد و نعت کا انعقاد عشقِ رسول ﷺ کے فروغ اور نئی نسل کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کروانے کے لیے کیا جا رہا ہے ایسی روحانی محافل معاشرے میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں اور دلوں کو نورِ ایمان سے منور کرتی ہیں اس عظیم الشان محفلِ حمد و نعت میں عالمی شہرت یافتہ قاری ابوبکر آف مانسہرہ، سید عزیز الرحمن شاہ، محمد آصف فاروقی، قاری اسامہ نصیر اور حافظ ظفر شہزاد سمیت درجن سے زائد معروف قراء اور نعت خواں قرآنِ پاک کی تلاوت اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں