کمشنر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حیدرآباد ٹاون سرگودھا کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیرِ انتظام جاری میٹرک امتحانات کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حیدرآباد ٹاون سرگودھا کا دورہ کیا،دورے کے دوران کمشنر نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ابوالحسن نقوی کے ھمراہ امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا، طلبہ کے بیٹھنے کے انتظامات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا،کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور شفاف امتحانی نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،مزید برآں، انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری کے ساتھ امتحان دیں اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ کمشنر نے موقع پر موجود عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور بہتر انتظامات کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔کمشنر سرگودہا ڈویڑن حافظ شوکت علی نے جمعہ کے روز خوشاب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد، شہر میں جاری بیوٹیفکیشن اور نکاسی آب کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔