ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا سلانوالی کا دورہ نئے اے سی آفس کی عمارت کا افتتاح
سلانوالی(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے گزشتہ روز سلانوالی کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے ان کا استقبال کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے نئے اے سی آفس کی عمارت کا افتتاح کیا بتایا گیا ہے کہ مذکورہ عمارت کو تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے 2019-20 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن بعض تکنیکی وجوہات کے باعث یہ عمارت فعال نہ ہو سکی تھی اور عرصہ 6 سال سے غیر فعال تھی سابق کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان نے اپنے دورہ سلانوالی کے موقع پر مذکورہ عمارت کی تمام تکنیکی خرابیاں دور کرنے کی ہدایت کی تھی ۔جس پر محکمہ بلڈنگ نے عمارت میں موجود تمام خامیاں دور کرنے کے ساتھ اس کی از سر نو تزین و آرائش کی اور یوں یہ عمارت فعال کر دی گئی ہے ۔