خوشاب پولیس کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

خوشاب پولیس کے لیے ایک  روزہ ورکشاپ کا انعقاد

خوشاب(نمائندہ دنیا)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے ضلع خوشاب پولیس کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پولیس افسران و ملازمین کو کرائم سین کی اہمیت، جائے وقوعہ سے شواہد کے موثر حصول سے اسے محفوظ کرنے کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس دوران پولیس کو جائے وقوعہ کے معائنہ اور وہاں سے شواہد حاصل کرنے کی عملی تربیت بھی دی گئی ، ڈی پی اور خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد پولیس کے استعداد کار بڑھا نا اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مقدمات کے تفتیشی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں