صحافیوں کے لیے ریلوے میں 50 فیصد رعایت کی منظوری پر جنرل سیکریٹری کو مبارکباد

صحافیوں کے لیے ریلوے میں  50 فیصد رعایت کی منظوری  پر جنرل سیکریٹری کو مبارکباد

بھلوال(نمائندہ دنیا ) مرزا محمد اسلم بیگ سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آریو جے ) پاکستان نے صحافیوں کے لیے ریلوے میں 50 فیصد رعایت کی منظوری پر جنرل سیکریٹری عابد حسین مغل کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں مرزا محمد اسلم بیگ نے کہا کہ عابد حسین مغل کی انتھک محنت، سنجیدہ کوششیں اور صحافی برادری کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگی اور اس سے ان کے سفری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عابد حسین مغل نے جس خلوص اور لگن کے ساتھ اس مسئلے کو اجاگر کیا اور متعلقہ حکام تک پہنچایا، وہ قابلِ تعریف ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں