رفتاٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

رفتاٹرک بے قابو ہو کر  الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

خوشاب(نمائندہ دنیا )میانوالی روڈ پر پنجاب کالج کے قریب ایک تیز رفتاٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

حادثے میں شادیہ ضلع میانوالی کا رہائشی ٹرک ڈرائیور 28سالہ محمد حسین ولد احمد خان شدید زخمی ہوگیا مضروب کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد پہنچایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ،ہسپتال ذرائع کے ء مطابق اس کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر گہری چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں