پولیو مہلک بیماری ،بچاؤ کا واحد طریقہ پولیو ویکسین ،اسسٹنٹ کمشنر
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) پولیو ایک مہلک اور لاعلاج بیماری ہے ، اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ پولیو ویکسین ہے ۔
والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ اس موذی مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہو سکے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر یسری سہیل بٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ پور میں پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان اصغر ایوب انصاری ،اصغر سیال ،محمد عمران، گلزار حسین موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسری سہیل بٹ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے ۔پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے پولیو ورکرز کے ساتھ والدین تعاون کریں، یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی مہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی فریضے کی ادائیگی کے لیے سب مل کر تعمیری کردار ادا کریں، اگر سب مل کر کام کریں تو جلد ہی ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔