موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کے دوارکان گرفتار 14لاکھ کا مسروقہ سامان برآمد
خوشاب(نمائندہ دنیا )سٹی پولیس جوہر آباد نے چوروں اور نقب زنوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں اور نقب زنوں کے منظم گروہ کے دوارکان کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔
گرفتار کئے جانیوالے دونوں ملزمان علی حمزہ ولد محمد شفیق اورمعاذ خان ولد علی شیر تھانہ سٹی کے چوری کے سات مقدمات کے علاوہ جوہر آباداور گرد و نواح میں موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے پولیس نے ملزمان سے دوران تفتیش ان کی نشاندہی پر14لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان اور نقدی بر آمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد نے بتایا ہے کہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں ، انشاء اﷲ وہ بھی بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے ۔