بوسیدہ دیوار گرنے سے دو کمسن بچے زخمی
خوشاب(نمائندہ دنیا)خوشاب کے نواحی علاقہ رمضان پورہ میں بارشوں کے دوران خراب ہونیوالی بوسیدہ دیوار گرنے سے دو کمسن بچے زخمی ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے دیوار کے ملبے میں دبے ہوئے دونوں بچوں 10سالہ محمد عامر ولد محمد نذیر اور9سالہ مون ولد غلام شبیر کو نکا کر ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق دس سالہ عامر کی بائیں ٹانگ ٹوٹ چکی ہے جبکہ9سالہ مون کو معمولی چوٹین آئیں اور دوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔