سابق ناظم یونین کونسل واں بھچراں ملک منیر کی کار کو حادثہ بچے اور دو خواتین سمیت زخمی
واں بھچراں(نمائندہ دنیا)۔ سابق ناظم یونین کونسل واں بھچراں ملک منیر گھنجیرا کی کار کو حادثہ ایک بچے اور دو خواتین سمیت زخمی ہوگئے ۔
شدید چوٹیں ائیں ۔گزشتہ رات سرگودھا سے واپسی پر میانوالی سرگودہا روڈ پر ان کی کار فٹ پاتھ سے ٹکراتی ہوئی سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔ ملک منیر گھنجیرا خود کار چلا رہے تھے ۔ ان کے ساتھ ان کی فیملی کے بچے اور خواتین تھیں۔ایک چھ سالہ بچے اور ان کی ہمشیرہ اور چچا زاد بہن کو شدید چوتیں ائیں خود بھی شدید زخمی ہوگئے انہیں ریسیکو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہچایا،خواتین کو زیادہ چوٹیں آنے پر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔