انتظامیہ مسافر گاڑیوں کو سی این جی سلنڈروں سے پاک نہیں کر سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حادثات میں بے گناہ انسانی جانوں کی ہلاکت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود مقامی انتظامیہ مسافر گاڑیوں کو سی این جی سلنڈروں سے پاک نہیں کر سکی جس بناء پر موت کا یہ سامان لیے سینکڑوں گاڑیاں ضلع بھر میں رواں دواں ہیںذرائع کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کاغذی کاروائی کے طور پر اکا دکا گاڑیوں کے چالان کر کے بھجوانے میں مصروف ہے۔
جبکہ حکام بالا بھی اسی پر اکتفا کر کے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ گزشتہ روز سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چاروں ضلعی سربراہان اور سیکرٹری آر ٹی ایز کو حالیہ سالوں میں پیش آنیوالے واقعات کا حوالہ دے کر ہنگامی بنیادوں پرعملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔