کھلی کچہریوں کی کارکردگی فوٹو سیشن کروانے تک محدود

کھلی کچہریوں کی کارکردگی  فوٹو سیشن کروانے تک محدود

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامی افسران کی طرف سے صوبائی حکومت کی خوشنودی کی غرض سے اپنے اپنے دفاتر سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے وقتاً فوقتاً کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ تو جاری ہے۔

مگر ان میں پیش کی جانیوالی شکایات پر جہاں عملدرآمد کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے وہاں اب یہ کھلی کچہریاں افسران کے کمروں میں چلی گئی ہیں ۔ دوسری طرف شہریوں کا مؤقف ہے کہ کھلی کچہریوں میں پیشی کے دوران درخواستوں پر جاری کئے جانے والے احکامات پر متعلقہ محکمے اور افسران ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے چکر لگواتے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں