تمام دکانداروں کو رات 8بجے کاروبار بند کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت

تمام دکانداروں کو رات 8بجے کاروبار  بند کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران شاہین شاپنگ سنٹر کچہری بازار نے ایندھن کے بچاؤ کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن میں حکومت سے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے تمام دوکانداروں کو رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

 اس موقع پر چوہدری محمد ذیشان نے بتایا کہ گزشتہ رات گول چوک مارکیٹ میں دکان مقررہ وقت سے صرف 10 منٹ تاخیر سے بندنے پر انتظامیہ نے دکان کو سیل کر دیا۔جس پر جرمانہ ادا کر کے دکان کو ڈی سیل کروایا گیا ہے۔ اس لئے دوکاندار ہر قسم کی پریشانی اور مشکلات سے بچنے کے لئے حکومتی احکامات کا احترام کریں گے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔اس موقع پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ تاجران مقررہ وقت پر دکانیں بند کرکے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں