معمولی تلخ کلامی پر تصادم ،22 سالہ نوجوان جاں بحق

 معمولی تلخ کلامی پر تصادم ،22 سالہ نوجوان جاں بحق

معمولی تلخ کلامی پر تصادم ،22 سالہ نوجوان جاں بحق پولیس موقع پر پہنچی، لاش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا

پھلروان(نمائندہ دنیا ) معمولی تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی، 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔موٹروے سالم انٹرچینج کے قریب دو فیملیز کے درمیان معمولی تلخ کلامی افسوسناک طور پر خونی تصادم میں تبدیل ہو گئی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت طارق محمود کے نام سے ہوئی ہے ، جس کا تعلق مسلم شیخ برادری سے بتایا جاتا ہے ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں خاندانوں کے درمیان معمولی تنازع شدت اختیار کر گیا اور جھگڑا بڑھتے بڑھتے تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں