پاکستان کی مخلصانہ کوشش نے ناممکن کو ممکن بنایا،پی ایم اے

پاکستان کی مخلصانہ کوشش نے ناممکن کو ممکن بنایا،پی ایم اے

پاکستان کی مخلصانہ کوشش نے ناممکن کو ممکن بنایا،پی ایم اے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے سرگودھا ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین اور صدر پی ایچ اے سرگودھا ڈاکٹر غلام حسین فیضی ’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف چوہدری ’ ڈاکٹر ظفر حیات میکن’ ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال’ ڈاکٹر اقبال سمیع’ ڈاکٹر اقبال بھلوانہ’ ڈاکٹر عرفان فرید’ ڈاکٹر ناصر اقبال میکن و دیگر ڈاکٹرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پر خلوص اور عالمی امن کے لئے بے مثال کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے امن کے قیام کیلئے پاکستان کو چنا اس کا ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے ۔ خطے اور دنیا میں امن کے لئے پاکستان کی مخلصانہ اور تاریخی کوشش نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ امریکا’ ایران اور تمام اسلامی ممالک کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے جن کی کوشش سے اربوں انسان کو امن نصیب ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں