عدالتی بیلف کا چھاپہ ، تھانیدار کے کمرے سے نوجوان کو برآمد
عدالتی بیلف کا چھاپہ ، تھانیدار کے کمرے سے نوجوان کو برآمد عدالت میں پیش کر دیا ایس ایچ اور اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر تھانیدار کے بند کمرے سے رسیوں میں جکڑے زیر حراست نوجوان کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کر دیا جس کی گرفتاری کا کوئی ثبوت نے ملنے پر جج نے ڈی پی او کو ایس ایچ اور اے ایس آئی کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاذرائع کے مطابق چک 117 جنوبی شاہین آباد کے عمر شہزاد نے سیشن کورٹ عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ تھانہ سلانوالی پولیس نے ایس ایچ او کی زیرنگرانی گھر میں داخل کر چادر چار دیواری کا تقدس برآمد کر کے بہنوئی محمد بلال کو گرفتار کیا اور چار روز سے غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کر رہے ہیں اور رہائی کے بدلے بھاری رقم کا تقاضا کیا جا رہا ہے جس پر فاضل جج قمر سلطان نے ایڈیشنل سیشن جج نوید خالق کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ جس کے حکم پر عدالت کے بیلف محمد احسان نے چھاپہ مار کر تھانیدار رفاقت علی کے بند کمرے سے رسیوں سے جکڑ نوجوان کو برآمد کر کے عدالت میں تھانہ کے ریکارڈ سمیت پیش کر دیا۔جس کی گرفتاری کا کوئی ثبوت نہ ملنے پر عدالت کے جج نوید خالق نے ڈی پی او کو تھانہ سلانوالی کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔