30 سال عمر کے درختوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے اقدامات شروع
30 سال عمر کے درختوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں ماحول دوست بنانے کے لئے تیس سال سے زائد عمر کے درختوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں ذرائع کے مطابق قدیم درختوں کو محفوظ کرنے کے لئے نئی پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت شہر کی حدود میں تیس سال سے زائد عمر کے درختوں کو وراثتی درختوں کا درجہ دیا جارہا ہے جن درختوں کا تنا 36انچ یا اس سے زیادہ ہوگا عمر کم ہونے کے باوجود ایسا درخت بھی اس زمرے میں شامل ہوگا وارثتی درخت کو بلاجواز نہیں کاٹاجاسکے گاجس درخت کے کاٹنا ضروری ہو گا اسکی منظوری ہارٹیکلچر ماہرین کی ٹیکنیکل کمیٹی سے کی جائے گی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرگودھا سمیت خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں لگ بھگ 15ہزار سے زائد ایسے پرانے درخت موجود ہیں ان کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے ،ا ن میں بعض پچاس سے ستر سال پرانے بھی ہیں، جن کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔