مک مکا ، زیادتی کا مقدمہ واپس لینے پر مدعی کیخلاف مقدمہ
مک مکا ، زیادتی کا مقدمہ واپس لینے پر مدعی کیخلاف مقدمہ خادم حسین نے بھتیجے سے بد فعلی کرنے کامقدمہ درج کروایا پھرخارج کرا دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ملزمان سے مبینہ طور پر مک مکا کر کے زیادتی کا مقدمہ واپس لینے پر مدعی کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ لک موڑ کے رہائشی خادم حسین نے دو ماہ قبل قیصر اور فیصل کے خلاف اپنے بھتیجے نعمان سے بد فعلی کرنے اور اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر مقدمہ درج کروایا تاہم بعدازاں مدعی مقدمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ اس نے مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا اس انحرافی بیان کی وجہ سے مقدمہ ہذا خارج کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ نے ملزمان کو بلیک میل اور مک مکا کی خاطر مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر موصوف کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔