توانائی بچت کے لیے یہ اقدامات کافی نہیں ،زاہد اقبال غوری

توانائی بچت کے لیے یہ اقدامات کافی نہیں ،زاہد اقبال غوری

توانائی بچت کے لیے یہ اقدامات کافی نہیں ،زاہد اقبال غوری حکومت ملک میں ذرا سا کوئی بحران آئے سب سے پہلے سکول بند کرتی

بھلوال(نمائندہ دنیا )سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور معروف سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ توانائی بچت کے لیے یہ اقدامات کافی نہیں ہے کہ سکول بند کر دو رات کو دکانیں بند کر دو اس کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے جو حکومت اپنانے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے دیکھا جا رہا ہے کہ فضول منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی شہرت ہو اس سے نہ تو ملک کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی عوام کو ضرورت اس امر کی ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور لوگوں کے لیے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ حکومت ملک میں ذرا سا کوئی بحران آئے سب سے پہلے سکول بند کرتی ہے جبکہ جن ممالک میں جنگ ہو رہی تھی ان میں بھی سکول کھلے تھے مگر پاکستان میں تعلیم کو برباد کیا جا رہا ہے حکمران یہ یاد رکھیں کہ قومیں سڑکیں بنانے نالیاں گٹر بنانے سے نہیں بلکہ تعلیم کے فروغ سے بنتی ہیں بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں