حکومت پٹرولیم سستا کرنے کیلئے کردار ادا کرے ،جماعت اسلامی

حکومت پٹرولیم سستا کرنے کیلئے کردار ادا کرے ،جماعت اسلامی

حکومت پٹرولیم سستا کرنے کیلئے کردار ادا کرے ،جماعت اسلامی عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو مہنگا پیٹرول فروخت کیا جا رہا

خوشاب(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے ایران امریکہ جنگ بندی کے اعلان اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستانی عوام کو مہنگا پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے جو سراسر زیادتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کومستحکم کرنے کے بجائے عوام الناس سے ٹیکس وصول کر نا حکمرانوں کا شیوہ ہے ا اور انہوں نے کسی نہ کسی ایشو کی آڑ میں عوام کی جیبیں خالی کرنے کے مواقع تلاش کرنے کی پا لیسی اپنا رکھی ہے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں 10 سے 15 ڈالر فی بیرل اضافے پر حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں 137 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیتی ہے ، اب اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتنے ہی ڈالر کی کمی ہوئی ہے تو عوام الناس کو اس ریلیف سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے جو عوام دشمنی کے زمرے میں آتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں