توانائی پالیسی اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاری

 توانائی پالیسی اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاری

توانائی پالیسی اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاری خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ سرگودھا کی جانب سے حکومت پنجاب کی توانائی پالیسی اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ گزشتہ روز شہر بھر میں 87 فیصد کاروباری مراکز مقررہ اوقات یعنی رات 8 بجے بند ہو گئے ،جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔رات گئے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ریونیو اور پیرا ٹیموں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر گجر ہوٹل، ہوٹل زم زم، رائل ڈیرہ اور الہاشمی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائیاں مقررہ اوقات کے بعد کاروبار جاری رکھنے پر عمل میں لائی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کے بعد جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور بیانِ حلفی لینے کے بعد انہیں ڈی سیل بھی کیا جا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی پالیسی پر عملدرآمد میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں کیونکہ یہ اقدامات ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ بھی کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں