غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور وال چاکنگ کیخلاف کارروائی کا حکم

غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور وال چاکنگ کیخلاف کارروائی کا حکم

غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور وال چاکنگ کیخلاف کارروائی کا حکم شہری ماحول کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک رکھنا اولین ترجیح

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نے شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور وال چاکنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم کے احکامات جاری کر دیئے ، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ضلع بھر میں غیر قانونی اشتہاری بورڈز، بینرز اور وال چاکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں سرکاری و نجی املاک پر لگائے گئے غیر قانونی اشتہاری مواد کو فوری طور پر ہٹاتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری ماحول کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ قانون کی عملداری کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں