گھر سے دوا لینے کیلئے نکلی عورت غائب ہو گئی

 گھر سے دوا لینے کیلئے  نکلی عورت غائب ہو گئی

شاہ پورصدر (نامہ نگار ) احمد کالونی عاقل شاہ کے رہائشی سید ظہیر شاہ کی اہلیہ گھر سے دوا لینے کیلئے نکلی اور غائب ہو گئی

 اس کے شوہر سید ظہیر شاہ نے باہر نکل کر لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو عرفان شاہ ، اکبر حیات نے اسے بتایا کہ وہ قدیمی سڑک عاقل شاہ پور واک کر رہے تھے کہ مسمیان طارق اور صفیہ اس کی بیوی کو نیلے رنگ کی ہونڈا کار میں زبردستی بٹھا کر خوشاب کی جانب لے گئے ہیں پولیس تھانہ شاہ پور نے ظہیر شاہ کی رپورٹ پر اس کی بیوی کو اغواء کرنے کے جرم میں طارق ، اس کی بیوی صفیہ ساکنان جھنگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں