تیس بور پسٹل اور 560گرام چرس بر آمد
خوشاب(نمائندہ دنیا )خوشاب پولیس نے ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران دو اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لے لیا ۔
ملزمان کے قبضہ سے ایک تیس بور پسٹل اور 560گرام چرس بر آمد ہوئی ، دونوں ملزمان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔