پولیس نے مزید 27مجرمان گرفتار کر لئے

پولیس نے مزید 27مجرمان  گرفتار کر لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے مزید 27 مجرمان کو گرفتارکر لیا۔

جن میں سنگین و دیگر مقدمات میں مطلوب 17 مجرمان اور 10 عادی مجرمان شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں