اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 مجرم اشتہاری گرفتار

اقدام قتل کے مقدمات میں  مطلوب 2 مجرم اشتہاری گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چھدرو پولیس نے اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 مجرم اشتہاری گرفتار کر لئے ۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر طارق خان اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے 2 مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری عابد خان ولد غلام اکبر اور محمد خان ولد آدم خان کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں