پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی  کے لیے ریلی کا انعقاد

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )ہجن اڈا بھٹیاں کے مقام پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور محبت کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت صدر سنی علماء کونسل تحصیل کوٹ مومن، عزت اللہ خان نے کی۔ریلی کا آغاز دوپہر 2:10 بجے ہوا جبکہ اختتام 2:40 بجے پر ہوا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں کے ساتھ وہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی بہادر اور محافظ فوج ہے۔ اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں