ڈپٹی کمشنر خوشاب ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب ضلعی ہیڈ کوارٹر  ہسپتال جوہر آباد کا اچانک دورہ

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے مریضوں کو سرکاری سطح پر فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کا اچانک دورہ کیا۔

 اس دوران انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں ، اور ہسپتال کے عملے سے حاضری، ڈسپنسری، ادویات کی دستیابی، وارڈز کی حالت، صفائی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ہسپتام میں فرایم کی جانیوالی ہیلتھ سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہیں اور خوشاب میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مستقل اقدامات جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں