بیوٹیفکیشن کاموں میں اعلیٰ میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ،کمشنر

بیوٹیفکیشن کاموں میں اعلیٰ میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر شوکت علی نے کلمہ چوک اور تحصیل آفس روڈ خوشاب میں بیوٹیفکیشن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں اعلیٰ معیار کے میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو منصوبے کی مؤثر نگرانی کی ہدایت بھی کی۔ مزید برآں انہوں نے ستھرا پنجاب سرگرمیوں و بارشوں کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔،کمشنر سرگودہا نے غلہ منڈی جوہرآباد میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ڈسپوزل منصوبے کا بھی معائینہ کیا۔

اس موقع پر منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ نکاسی آب، سیوریج، مین ہولز اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی، اے سی خوشاب ،واسا، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں