افسروں کی ترقیاں سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف سے مشروط
محکمہ مال، ایکسائز، ایف بی آر سمیت دیگر محکموں اور بلدیاتی اداروں میں موجودہ صورتحال تسلی بخش نہیں ،حکومت کو تشویش فیلڈ افسران و ملازمین ، سستی و کاہلی کے باعث تین سہ ماہیوں کے دوران واجبات کی وصولی کے اہداف مکمل نہیں ہو سکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت نے افسران و ملازمین کی ترقیاں سرکاری واجبات کی وصولی کے سالانہ اہداف کی تکمیل سے مشروط قرار دیدیں،جبکہ ناقص کارکردگی والوں کی تنزلیاں بھی کر دی جائیں گی محکمہ مال، ایکسائز، ایف بی آر سمیت دیگر محکموں اور بلدیاتی اداروں میں رواں مالی سال کے تحت ریونیو وصولی کی صورتحال تسلی بخش نہیں جس پر حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے اس ضمن میں سرگودھا سمیت ریجن بھر کے مخکموں اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو جاری گائیڈ لائن میں آگاہ کیا گیا کہ ریونیو وصولی کے شارٹ فعال کا ذمہ دار فیلڈ افسران و ملازمین ہیں، جن کی سستی و کاہلی کے باعث گزشتہ تین سہ ماہیوں کے دوران واجبات کی وصولی کے اہداف مکمل نہیں ہو سکے ، اور یہی وجہ ہے کہ سرکاری اداروں میں اخراجات اور آمدن کا توازن بگڑنے سے یہ مالی مشکلات سے دوچار ہیں،لہٰذا سابقہ اور موجودہ سہ ماہی کے اہدا ف کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اور اسی بنیاد پر ان کی کارکردگی فائلیں تیار کی جائیں اور ترقیاں روکنے سمیت سزا و جزا کا تعین کیا جائے گا۔