پی پی 83 ضمنی الیکشن، بلوچ اور کلو گروپ کا سردار ظفر عباس خان کو متفقہ امیدوار بنانے کا فیصلہ
خوشاب (نمائندہ دنیا )حلقہ پی پی 83 میں ضمنی الیکشن کے لیے بلوچ گروپ اور کلو گروپ نے مرحوم ایم پی اے سردار علی حسین کے قریبی عزیز سردار ظفر عباس خان کو متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں بڑے سیاسی دھڑوں نے انہیں بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب کرانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سیاسی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ علاقائی سیاسی اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بھی اپنے اتحادی دھڑوں کے متفقہ امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔