پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا :عثمان ریاض
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عثمان ریاض خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور آج پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان نے جس دانشمندی اور تدبر کے ساتھ عالمی سطح پر اپنے مؤقف کو اجاگر کیا، وہ قابلِ تحسین ہے ۔ پاکستان کی قیادت نے نہ صرف قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا بلکہ عالمی برادری میں ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر کیا۔عثمان ریاض خان نے مزید کہا کہ حکومت کی مؤثر خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل ہوا ہے ، جو کہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان آئندہ بھی اسی طرح عالمی سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر ملکی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال بن سکے ۔