جماعت اسلامی پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے : طارق خان

جماعت اسلامی پر حملہ کھلی  دہشت گردی ہے : طارق خان

موچھ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی موچھ نے کہا ہے کہ قبضہ میئر کی جانب سے جماعت اسلامی پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جماعت اسلامی کی میئر شپ پر ڈاکہ مرتضیٰ وہاب کو ہضم نہیں ہو رہا، اور سٹی کونسل میں جماعت اسلامی پر حملہ کرکے انہوں نے اپنی بدمعاشی کا ثبوت دیا ہے ۔طارق خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان بھر کے کارکنان پیپلز پارٹی کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے حسبِ روایت غنڈہ گردی کی ہے ، اور یہ پیپلز پارٹی کا پرانا کھیل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں