بھٹو نے متفقہ آئین دے کر حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھی :ملک محمد علی

بھٹو نے متفقہ آئین دے کر حقیقی  جمہوریت کی بنیاد رکھی :ملک محمد علی

خوشاب (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ۔۔۔

 قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دے کر حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھی، اور آج ان کے سیاسی جانشین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئین کی سربلندی کے لیے صفِ اول میں کھڑی ہے ۔یومِ دستور پاکستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کا دیا ہوا دستور وفاق کی اکائیوں کو جوڑنے والی مضبوط زنجیر اور صوبائی خودمختاری کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی خالق اور جمہوریت کی محافظ ہے ، اور آئین و جمہوریت کے استحکام کے لیے کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں