ٹریفک بلاک کر نے والے 4افراد قانون کی زد میں آ گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک بلاک اور شہریوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالنے والے 4افراد قانون کی زد میں آ گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا میں وارث اور محمد ارشدجبکہ نیازی چوک میں آفتاب اور شوکت کو شاہراؤں پر غیر قانونی اور خود ساختہ سٹاپ بنا کر گاڑیاں روک کر راستہ بلاک کئے جانے کی پاداش میں گرفتار کر کے ان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔