ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس نے سب انسپکٹر ذیشان اسد کی عیادت کی

ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس نے  سب انسپکٹر ذیشان اسد کی عیادت کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے دورانِ ڈیوٹی حادثے کا شکار ہونے والے بہادر سب انسپکٹر ذیشان اسد کی صحت یابی کے بعد ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

سب انسپکٹر ذیشان اسد کچھ عرصہ قبل فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ، جس کے بعد وہ طویل علاج اور ہمت کے ساتھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر منتقل ہوئے ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے ان کی عیادت کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں