بدنام زمانہ منشیات فروش اجمل کو گرفتارکر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او کوٹمومن انسپکٹر اسد اویس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اجمل کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔