شادی شدہ نوجوان جوڑے نے اسلام قبول کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک 107 کی غیر مسلم شادی شدہ نوجوان جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو خیرباد کہہ کر دین اسلام قبول کر لیا۔
جن کو رضا گارڈن میں مسجد کے عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور اس کے اسلامی نام تجویز کئے اس موقع پر اہل اسلام نے نومسلم جوڑے کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور نوجوان جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے روشناس ہو کر دین اسلام کی خدمت کا عزم کیا اور کہا کہ اسلام پکا اور سچا دین ہے جس کی تعلیمات سے تحفظ ختم نبوت پر یقین کامل ہی ذریعہ نجات ہے ۔