شہید کا نسٹیبل احمد نواز کی برسی، پولیس کا خراجِ عقیدت
شہید کا نسٹیبل احمد نواز کی برسی، پولیس کا خراجِ عقیدت میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پھول چڑ ھائے
موچھ (نمائندہ دنیا)آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر عزیز اللہ خان نے پائی خیل کے رہائشی، 11 اپریل 2012 کو دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کا نسٹیبل احمد نواز کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، چادر چڑھائی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر پولیس افسروں کا کہنا تھا کہ شہدا پولیس ہمارے محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عہد کیا کہ شہداء کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی۔