گیس فراہمی کے دعوے پھر شروع، شہری شکوک میں مبتلا

گیس فراہمی کے دعوے پھر شروع، شہری شکوک میں مبتلا

گیس فراہمی کے دعوے پھر شروع، شہری شکوک میں مبتلا2018 میں بھی افتتاح کیا گیا تھا آج تک شہری گیس سے محروم ہیں

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا)شہر میں ایک بار پھر گیس پائپ لائن بچھانے کے دعوے سامنے آ گئے ، جس پر شہریوں میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگی کارکنوں نے مختلف گلیوں میں گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے شہریوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ تقریباً دس سال قبل شہر اور گردونواح میں گیس پائپ لائن بچھائی گئی تھی، تاہم اس وقت مبینہ طور پر بااثر افراد کے ڈیروں تک ہی گیس کی سہولت فراہم کی گئی۔2018 میں اُس وقت کے ایم این اے سردار شفقت حیات بلوچ نے منصوبے کا افتتاح بھی کیا تھا، مگر اس کے باوجود آج تک شہری گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔اب لیگی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ جن علاقوں میں پائپ لائن نہیں بچھ سکی تھی، وہاں کام مکمل کر کے جون تک گیس میٹرز نصب کر دیے جائیں گے ۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی نوسرباز میٹر لگوانے کے نام پر فی درخواست ایک ہزار روپے وصول کر کے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں، لہٰذا اس بار شفاف اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں