ڈرین نالوں پر کھانے پینے کے سٹالز لگانے پر مکمل پابندی
ڈرین نالوں پر کھانے پینے کے سٹالز لگانے پر مکمل پابندیچاروں اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے سی اوز کو عملدرآمد کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ڈرین نالوں کی سلیب پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے اور اسٹالز لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے چاروں اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے سی اوز کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2001 کی سیکشن 141 کے تحت قانونی کارروائی کے اختیارات تفویض کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈرینج نالوں پر قائم ریسٹورنٹس، ریڑھیاں، ٹھیکے اور کھوکھے ہنگامی بنیادوں پر ختم کروا کر رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ پری مون سون یا سیلابی صورتحال میں ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔