کرایوں میں 30 سے 40 فیصد کمی، خصوصی سکواڈ تشکیل

 کرایوں میں 30 سے 40 فیصد کمی، خصوصی سکواڈ تشکیل

کرایوں میں 30 سے 40 فیصد کمی، خصوصی سکواڈ تشکیلسیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے سرگودھا میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جبکہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کیا، جس میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کے کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے بعد نئے کرایہ نامے فوری طور پر تیار کر کے نافذ العمل کر دیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے خصوصی سکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جو نئے کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔ وہ خود بھی فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے اور زائد کرایہ وصولی کی روک تھام ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں