کمشنر کا بھیرہ کا دورہ، مریم نواز کی بیٹھک میں مسائل سنے

کمشنر کا بھیرہ کا دورہ، مریم نواز کی بیٹھک میں مسائل سنے

کمشنر کا بھیرہ کا دورہ، مریم نواز کی بیٹھک میں مسائل سنے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ کا دورہ ، شہر کے مختلف بازاروں اور علاقوں کا بھی جائزہ لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ تحصیل بھیرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے نواحی گاؤں خان محمد والا میں مریم نواز کی بیٹھک کا انعقاد کیا جہاں دیہی عوام کے ساتھ براہِ راست بیٹھ کر ان کے مسائل سنے ، مشاورت کی اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر انتظامی امور پر بھی گفتگو کی اور دیہاتیوں سے پنجابی زبان میں رابطہ کرتے ہوئے مختلف محکموں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔

بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ کا دورہ کیا جہاں طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ایس نے ہسپتال کی کارکردگی پر بریفنگ دی جبکہ کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کر کے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔دونوں افسران نے شہر کے مختلف بازاروں اور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی ڈی پی پراجیکٹ کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے ۔ کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر گرین پاکستان کے خواب کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں