آٹے کی فراہمی جاری، مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی:فوڈ کنٹرولر
آٹے کی فراہمی جاری، مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی:فوڈ کنٹرولر 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے کے مقررہ نرخ پر ہر جگہ دستیاب ہے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی خصوصی ہدایات پر مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلور ملز کے نجی گندم اسٹاکس سے مقررہ سرکاری نرخ پر آٹے کی سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ضلع بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے کے مقررہ نرخ پر ہر جگہ دستیاب ہے اور اس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے واضح کیا کہ اوورچارجنگ یا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔