غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملز م گرفتار
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر سلیم اللہ خان اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ مختلف ملز موں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ابرال احمد ولد ریاض احمد سکنہ روکھڑی سے رائفل 44 بور، مسرت عباس ولد حبیب اللہ سے پستول 30 بور برآمد کیا گیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں گل شیر ولد گل حمید اور عبداللہ ولد محمد اکرم سکنائے روکھڑی سے بھی پستول 30 بور برآمد ہوئے ۔دریافت پر ملز موں اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے ۔ جس پر ان کے خلاف تھانہ موچھ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔